ہفتہ, جنوری 11, 2025
اشتہار

لڑکوں کو شادی کیلئے کن مسائل کا سامنا ہے؟ میچ میکر نے بڑی وجہ بتا دی

اشتہار

حیرت انگیز

ہمارے معاشرے کا ہر خاندان اچھے رشتوں کی تلاش میں ہے اور تقریباً پاکستان میں ہر گھر کا یہی ایک بڑا مسئلہ ہے، مناسب رشتے نہ ہونے کی وجہ سے والدین اپنے بچوں کی شادیوں کے حوالے سے فکرمند ہیں۔

اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں میچ میکر شازیہ رحمان نے اس پیچیدہ مسئلے خصوصاً لڑکوں کی شادی سے متعلق مسائل پر تفصیلی گفتگو کی اور اس کی بنیادی وجوہات پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ آج کل شادیوں کیلیے لڑکیوں کو ہی نہیں لڑکوں کو بھی رشتوں میں بہت سے مسائل درپیش ہیں، اگر یہ کہا جائے کہ شادی کے لحاظ سے لڑکا ہونا بھی ایک مصیبت بنی ہوئی ہے تو غلط نہ ہوگا کیونکہ فی زمانہ لڑکوں کے ساتھ بھی بہت برا ہو رہا ہے۔

- Advertisement -

اس کی وجہ بیان کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں پہلے تو لڑکوں کے ہوش سنبھالتے ہی ان پر تعلیم حاصل کرنے، ملازمت کرنے اور بہن کی شادی کی ذمہ داری ہوتی ہے۔

ان ذمہ داریوں کو پورا کرتے کرتے وہ 25 سے 30 سال کی عمر تک پہنچ جاتے ہیں اُس پر ان کی ماؤں بہنوں کا زور اس بات پر ہوتا ہے کہ رشتے کیلیے کم عمر لڑکی ہونی چاہیے۔

انہوں نے بتایا کہ دوسری جانب لڑکیاں بھی اپنے سے بہت زیادہ عمر کے لڑکوں سے شادیاں کرنا پسند نہیں کرتیں، بلکہ لڑکی والوں کا مطالبہ ہوتا ہے کہ لڑکا خود کفیل، پرکشش تنخواہ، اپنے گھر اور گاڑی کا مالک ہو۔

میچ میکر شازیہ رحمان نے بتایا کہ اصل مسئلہ یہ ہے کہ مڈل کلاس اور اپر مڈل کلاس کی لڑکیاں بھی اپنے مطالبات اور خواہشات کو بنیاد بنا کر کم تنخواہ والے لڑکوں سے شادیاں نہیں کرنا چاہتیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں