کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) کے زیر اہتمام مینز بگ بیش لیگ کا 13 واں ایڈیشن آسٹریلیا میں جاری ہے جس میں شائقین کرکٹ کو انتہائی سخت اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔جبکہ کچھ دلچسپ واقعات بھی رونما ہورہے ہیں۔
لیگ کا چھٹا میچ آج سڈنی تھنڈر اور برسبین ہیٹ کی ٹیموں کے درمیان مانوکا اوول، کینبرامیں کھیلا جارہا ہے، مینز بگ بیش لیگ میں 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظرآرہی ہیں۔
سڈنی تھنڈر اور برسبین ہیٹ کی ٹیموں کے درمیان میچ سے قبل ایک دلچسپ واقعہ رونما ہوا جب ٹاس کے لئے بلے کو دو مرتبہ اچھالا گیا۔
If at first you don’t succeed… #BBL13 pic.twitter.com/ofryum3gY4
— KFC Big Bash League (@BBL) December 12, 2023
دو مرتبہ بلا اچھالنے کی ضرورت اس لئے پیش آئی کیونکہ بلے کو گرنے سے پہلے ہوا میں مکمل گردش کرنی ہوتی ہے اور ایسا پہلی بار اچھالنے کے دوران نہیں ہو ا اور بلا کنارے پر گر گیا، اس لئے دوبارہ ٹاس کے لئے بلے کو اچھالنا پڑا، شائقین کرکٹ نے اس لمحے کو حیران کن قرار دیا۔
بابر اعظم کی آنکھوں میں کب آنسو آئے؟
بہت سے ناقدین کا کہنا تھا کہ روایتی ٹاس ’سکے‘ کے مقابلے میں بلے پر انحصار غیر منصفانہ ہو سکتا ہے۔جبکہ کوکابورا کے کمیونیکیشن کے سربراہ شینن گل نے اس اہم تبدیلی کا دفاع کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلے کو ایک خاص وزن کے ساتھ تیار کیا جاتا ہے تاکہ شفافیت کو برقرار رکھا جائے۔