جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

آسٹریلوی کھلاڑی کی آل ٹائم الیون ٹیم میں‌ دو پاکستانی لیجنڈ کھلاڑیوں کے نام شامل

اشتہار

حیرت انگیز

سڈنی: آسٹریلیا کے سابق اسپینر اور کمنٹیٹر بریڈ ہوگ نے آل ٹائم الیون ٹیم کا اعلان کردیا جس میں پاکستان کے دو لیجنڈ کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بریڈ ہوگ سے اُن کے مداح نے آل ٹائم ٹیسٹ الیون ٹیم کے کھلاڑیوں کے نام پوچھے۔ آل ٹائم الیون مطلب جب بھی موقع ملے تو ان ہی کھلاڑیوں کو بریڈ ہوگ ٹیم میں شامل کریں گے یا پھر اگر اختیار ہوتا تو اپنے ساتھ کرکٹ کھلواتے۔

بریڈ ہوگ نے 92 ورلڈکپ کے فاتح دو پاکستانی لیجنڈ کھلاڑیوں جاوید میاں داد اور کپتان عمران خان کے نام بھی اپنے ٹیم میں شامل کیے۔

- Advertisement -

سابق آسٹریلوی کرکٹ کی آل ٹائم الیون میں ویسٹ انڈیز کے 4، پاکستان، بھارت اور انگلینڈ کے 2، 2 جبکہ آسٹریلیا کا ایک کھلاڑی شامل ہے۔

بریڈ ہوگ نے بتایا کہ اُن کی ٹیم میں جاوید میانداد، سنیل گواسکر، سر ویوین رچرڈز، برائن لارا، سچن ٹنڈولکر، ڈیوڈ گوور، جیک رسل، عمران خان، جوئل گارنر، مالکوم مارشل اور شین وارن شامل ہیں۔

یاد رہے کہ بریڈ ہوگ نے آسٹریلیا کی نمائندگی کرتے ہوئے 7 ٹیسٹ، 124 ون ڈے اور 15 ٹی ٹوینٹی میچز کھیلے۔ انہوں نے ٹیسٹ میں 17، ون ڈے میں 157 اور ٹی ٹوینٹی میں 7 وکٹیں حاصل کیں جبکہ بطور بلے باز ٹیسٹ میں 186، ون ڈے 812 اور ٹی ٹوینٹی میں 54 رنز اسکور کیے۔

کپتان عمران خان اور جاوید میاں داد کی 92 ٹرافی کے ہمراہ یادگار فوٹو

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں