اتوار, ستمبر 29, 2024
اشتہار

’جنوبی افریقہ ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل جیت جائے گا‘

اشتہار

حیرت انگیز

سابق آسٹریلوی اسپنر بریڈ ہوگ نے جنوبی افریقہ کے ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل جیتنے کی پیش گوئی کردی۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں کل جنوبی افریقہ اور افغانستان کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی جبکہ دوسرا سیمی فائنل بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

تاہم سابق آسٹریلوی اسپنر بریڈ ہوگ کا کہنا ہے کہ مجھے لگتا ہے کہ اگر جنوبی افریقہ نے سیمی فائنل میں افغانستان کو شکست دے دی تو وہ اس مرتبہ فائنل جیتنے والے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے پاس مضبوط اسکواڈ موجود ہیں، شمسی اور مہاراج کی صورت میں ان کے پاس اچھا اسپن اٹیک موجود ہے۔

بریڈ ہوگ نے کہا کہ میں بطور کپتان ایڈن مرکرام کو پسند کرتا ہوں، ان کی ٹیم متوازن ہے، انہیں گھبرانا نہیں چاہیے اور میچ پر اپنی گرفت مضبوط رکھنی چاہیے۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ اس بار مسلسل سات میچز جیت کر ناک آؤٹ مرحلے تک پہنچی ہے اور یہ کسی بھی ورلڈ کپ ایڈیشن میں مسلسل فتوحات کا نیا ریکارڈ ہے۔

اب تک کھیلے گئے سات میچز میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو 6 وکٹ، نیدرلینڈز کو 4 وکٹ، بنگلہ دیش کو 4 رنز، نیپال کو ایک رن، امریکا کو 18 رنز، انگلینڈ کو 7 رنز اور ویسٹ انڈیز کو 3 وکٹ سے شکست دی اور واحد ٹیم نیپال ہی رہی جس کے خلاف پروٹیز بمشکل ایک رنز سے فتح حاصل کر سکے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں