ایشیائی اکثریت والے برطانوی شہر بریڈفورڈ میں کورونا وائرس کی بھارتی قسم نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔
نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق بریڈفورڈ میں کوروناوائرس کے بھارتی ویئرینٹ کی تصدیق ہونے پر شہریوں کو ٹیسٹنگ کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
برطانوی محکمہ صحت نے بڑے پیمانے پر ٹیسٹنگ کا فیصلہ کیا ہے اور شہریوں سے کہا ہے کہ وہ فوری ٹیسٹ کروائیں، علامات نہ ہونےکی صورت میں بھی ٹیسٹ کرانےکی ہدایات کی گئی ہے۔
شہریوں سے کہا گیا ہے کہ اگر وہ کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں یا ویکسینیشن کروا چکے ہیں اس کے باوجود وہ کورونا ٹیسٹنگ ضرور کروائیں۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ بھارتی قسم سے متاثرہ شخص کو 10 روز سے کے لیے آئیسولیشن اختیار کرنا ہوگی۔
رکن پارلیمنٹ ناز شاہ کا کہنا ہے کہ جہاں کیسز کی تصدیق ہوئی وہاں کے رہائشی جلدٹیسٹ کرائیں، مقامی کونسل اور محکمہ صحت سےاس عمل کو تیز کرنےکی بات کروں گی۔
بریڈفورڈ میں سوا لاکھ سے زائد پاکستانی آباد ہیں جب کہ بھارتی اور بنگلادیشی شہریوں کی بڑی تعداد بھی مقیم ہے۔