اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

بھارت میں سیاسی پناہ کیلئے براہمداغ بگٹی نے درخواست جمع کرادی

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت نے جلاوطن بلوچ قوم پرست رہنما براہمداغ بگٹی کو سیاسی پناہ کی پیشکش کردی جس پر براہمداغ بگٹی نے بھارتی حکام کو درخواست دے دی۔

اطلاعات کے مطابق بھارت کا بلوچستان میں مداخلت اور پاکستان سے الگ کرنے کی کوششوں کا ایک اور ثبوت دنیا کے سامنے آگیا.

بھارتی حکومت نے کالعدم بلوچ ری پبلکن پارٹی کے خود ساختہ جلاوطن رہنما براہمداغ بگٹی کو نئی دہلی میں سیاسی پناہ کی پیشکش کردی جسے فوری طور پر قبول کرتے ہوئے براہمداغ بگٹی نے نئی دہلی میں سیاسی پناہ کے لیے درخواست جمع کرادی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے مودی کی حکومت نے بھی تیاری مکمل کر لی ہے اوراصولی طور پر براہمداغ بگٹی اوران کے قریبی ساتھیوں کو بھارتی شہریت دینے کافیصلہ کر لیا ہے تاکہ وہ دنیا بھر میں آزادانہ طورپر سفر کرسکیں۔

واضح رہے کہ براہمداغ بگٹی 2006ء میں اپنے دادا نواب اکبربگٹی کی ہلاکت کے بعد پاکستان سے افغانستان منتقل ہو گئے تھے اور کچھ عرصے بہ طور ریاستی مہمان قیام کرنے کے بعد 2010ء میں سوئٹزرلینڈ چلے گئے اورتب سے اپنی فیملی کے ساتھ وہیں پر سیاسی پناہ لیے ہوئے ہیں۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں