تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

ساحل سے پراسرار پیکٹ برآمد، دیکھنے والے کے ہوش اڑ گئے

امریکی ریاست وسکونسین سے تعلق رکھنے والے شہری کو ساحل پر پڑے پیکٹ میں ایسی چیز نظر آئی جس کو دیکھ کر اُس کا دل دہل کر رہ گیا۔

امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق وسکونسین سے تعلق رکھنے والے جیمز سینڈا نامی شہری جمعرات کے روز شکار کی غرض سے ریکین میں واقع سیموئل مائیرس پارک گئے۔

اس دوران اُن کی نظر قریب میں پڑی ہوئی اینٹ پر پڑی جس پرایک پیکٹ پڑا ہوا تھا جو فوائل میں لپٹا ہوا اور اُس پر گلابی رنگ کا ربر بینڈ لگا ہوا تھا۔

جیمز سینڈا نے جب اس پیکٹ کو دیکھا تو انہیں تشویش ہوئی کہ کہیں اس میں منشیات یا پیسے نہ رکھے ہوئے ہیں، بعد ازاں انہوں نے یہ پیکٹ کھولنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے جب پیکٹ کھولا تو اُس میں ایک دماغ تھا، ساتھ میں کچھ گلابی رنگ کے پھول  اور غیر ملکی کرنسی بھی موجود تھی۔

انہوں نے امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ ’جب میں نے پیکٹ کھولا تو حیران رہ گیا تھا اور یقین نہیں آرہا تھا کہ میرے سامنے یہ کیا چیز ہے، بعد ازاں میں نے خود کو سنبھالا اور پھر پولیس کو واقعے سے متعلق آگاہ کیا‘۔

پولیس حکام کے مطابق ساحل سے ملنے والا دماغ انسانی نہیں بلکہ کسی جانور کا تھا، طبی معائنے کے بعد ہی معلوم ہوسکتا ہے کہ یہ کس جانور کا تھا جس کے بعد ہم اس کے یہاں تک پہنچنے کی وجہ تلاش کریں گے۔

سینڈا کا کہنا تھا کہ ’جن لوگوں کو اس بات کا علم ہوا اُن میں سے کچھ کا ماننا تھا کہ ممکن ہے اس طرح کا پیکٹ بھیجنے کا کوئی رواج ہو، جس میں دماغ رکھا جائے اور پھر کچھ پھول اور پیسے بھی رکھے جائیں جسے وہ اپنی زندگی ختم ہونے کے بعد استعمال کرسکے مگر یہ کوئی نہیں کرسکتا‘۔

انہوں نے بتایاکہ ’دماغ کا سائز میرے ہاتھ سے بڑا تھا اور مجھے اس کو پکڑنے میں مشکل پیش آرہی تھی، مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ یہ میں نے دریافت کیا، تصور کریں! اگر کوئی بوڑھی خاتون اپنے بچوں کے ساتھ یہاں آجاتی اور اُن میں سے کوئی اسے دیکھ لیتا تو بہت زیادہ خوف زدہ ہوجاتا یا پھر کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آتا‘۔

Comments

- Advertisement -