تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

برانچ لیس بینکنگ : پاکستان میں آسان موبائل اکاؤنٹ اسکیم کا آغاز

آپ اپنے گھر میں بیٹھے کس طرح موبائل فون پر اپنا بینک اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں، اس کی خاص بات یہ ہے کہ اس کی کوئی برانچ نہیں ہوگی اس اکاؤنٹ کو آپ اپنے کسی بھی اکاؤنٹ سے لنک کرسکتے ہیں۔

اسمارٹ آسان موبائل اکاؤنٹ ایک ڈیجیٹل والیٹ ہے جو بینک والے اور غیر بینک والے افراد کو اپنے بنیادی موبائل فون سے بھی محفوظ طریقے سے مالی لین دین کرنے کے قابل بناتا ہے۔

تیز تر اور زیادہ آسان سروس کے ساتھ، اسمارٹ آسان موبائل اکاؤنٹ کو اس لیے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ افراد انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی کے بغیر پاکستان کے اندر کسی بھی اکاؤنٹ میں آسانی سے رقم بھیج یا وصول کرسکیں۔

مرکزی بینک اور ٹیلی کام آپریٹرز کے مشترکہ منصوبے کے تحت پاکستان کے ہر شہری کو 3 سے 5نٹ میں بینک اکاؤنٹ کھولنے کی بہت آسان سہولت میسر ہے۔

اس سہولت کے بعد اب تک 42لاکھ سے زائد پاکستانیوں نے اکاؤنٹ کھول لیے ہیں۔ منصوبے کا مقصد عام آدمی تک بینکنگ کی سہولیات پہنچانا ہے۔

آپ کے اپنا شناختی کارڈکا نمبر ہی اس اکاؤنٹ کا نمبر ہے، 13 رجسٹرڈ بینکوں میں سے کسی میں بھی آپ اپنا پیسہ جمع کروا سکتے ہیں، اور نکلوا بھی سکتے ہیں۔

آسان موبائل اکاؤنٹ استعمال کرتے ہوئے اکاؤنٹ کھولنے یا موجودہ برانچ لیس بینکاری اکاؤنٹ کو لنک کرنے کا طریقہ جانیں۔

آپ آسان موبائل اکاؤنٹ کے پلیٹ فارم تک اس مختصر کوڈ *2262# کے ذریعے رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ فی الحال، آسان موبائل اکاؤنٹ پلیٹ فارم پر برانچ لیس بینکاری فراہم کرنے والے13 بینک دستیاب ہیں۔

یونیفائیڈ یو ایس ایس ڈی پلیٹ فارم سے چلنے والی اسکیم کسی بھی موبائل فون (اسمارٹ یا فیچر فون) سے ایک سادہ کوڈ *2262# ڈائل کرکے کسی بھی موبائل آپریٹر کی سم استعمال کرکے اور انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی کی ضرورت کے بغیر لین دین کرکے موبائل بینکنگ اکاؤنٹ کھولنے کی اجازت دیتی ہے۔

Comments

- Advertisement -