تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

ماں کو بچانے کیلئے 5 سالہ بچہ مسلح افراد پر ٹوٹ پڑا

واشنگٹن :  ماں کی محبت میں پانچ سالہ امریکی بچہ مسلح افراد کے سامنے ڈٹ گیااور مسلسل اپنے کھلونوں سے پے در پے وار کرتا رہا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ماں بچوں کی محبت میں بڑے سے بڑے خطرے سے ٹکراجاتی ہے لیکن امریکی ریاست انڈیانا میں ایک پانچ سالہ بچے نے ماں کی حفاظت کی خاطر مسلح افراد پر حملہ آور ہوکر دلیری کی نئی مثال قائم کردی ہے۔

ساوتھ بینڈ پولیس انڈیانا نے بچے کی دلیری و بہادری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی، جس کے بعد صارفین کی جانب سے ڈیوڈ نامی 5 سالہ بچے کو اس بہادری پر میڈل سے نوازنے کا مطالبہ بھی سامنے آرہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گھر میں موجود خاتون کپڑے استری کررہی ہے کہ اچانک چار مسلح افراد گھر میں زبردستی داخل ہوجاتے ہیں خاتون کو اسلحے کے زور پردھمکاتے ہوئے دوسری جانب لے جاتے ہیں۔

اسلحے سے لیس شخص کو والدہ پر اسلحہ تانے دیکھ کر پانچ سالہ ڈیوڈ سے رہا نہ گیا اور اس نے اپنے کھلونوں سے مسلح شخص پر مسلسل وار کرنا شروع کردئیے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مسلح افراد کارروائی کے بعد بغیر کسی کو زخمی کیے گھر سے نکل گئے لیکن جس طرح ڈیوڈ نامی بچے نےاپنےاہلخانہ کی حفاظت کی وہ یقیناً قابل ستائش ہے اور اسے میڈل ملنا چاہے۔

Comments

- Advertisement -