منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

باہمت بچے کی حیرت انگیز داستان، جس کو سراہے بغیر آپ نہیں رہ سکیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد کا ایک ہونہار اور باہمت بچہ اپنی صلاحیتوں کے بلبوتے پر اپنے والدین کا سہارا بن گیا، 13سالہ عبد الوارث نوکری کے ساتھ کھانے پینے کی اشیاء بھی فروخت کرتا ہے۔

عبد الوارث کو چھوٹی سی عمر میں اتنا خود دار اور اپنی ذمہ داریوں کا اتنا احساس ہے کہ صبح آٹھ بجے تیار ہوکر ایک کپڑے کی دکان میں ملازمت کرتا ہے اور رات نو بجے گھر آکر اپنی والدہ کے ہاتھ کے بنے ہوئے پیزا بائٹس ، ڈونٹس، گلاب جامن اور دیگر اشیاء فروخت کرتا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے عبد الوارث نے بتایا کہ وہ پانچ بہن بھائی ہیں اور دوبہنیں بڑی اور دو بھائی چھوٹے ہیں۔

عبد الوارث کی والدہ گھروں میں بھی کام کرتی ہیں اور شام کو اپنے بیٹے کو یہ چیزیں بنا کر دیتی ہیں جنہیں وہ پاپوش کے علاقے میں رات گئے تک فروخت کرتا ہے۔

عبدالوارث نے بتایا کہ وہ یومیہ پانچ ہزار روپے تک کی سیل کرتا ہے اور سارا خرچہ نکال کر اچھی آمدنی ہوجاتی ہے، اس نے بتایا کہ میری خواہش ہے کہ میں اپنا کاروبار کروں اور سپر ڈونٹس کے نام سے اپنی دکان بناؤں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں