کراچی: بیکری میں واردات کے دوران بہادر شہری نے ڈاکوؤ کو پکڑنے کی کوشش تو ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کرکے اسے شدید زخمی کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے علاقے گلشن بہار میں شہری نے ڈاکوؤں کو پکڑنےکی کوشش کی، اس دوران ملزمان بہادر شہری کو گولی مارکر فرار ہوگئے، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پر آگئی۔
موٹرسائیکل سوار 2 ملزمان واردات کیلئے بیکری میں داخل ہوئے، ملزمان نے بیکری سے نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہونے کی کوشش کی۔
کراچی : شہریوں کی ڈاکوؤں کو پکڑنے کی کوشش، ساتھی کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک
شہری نے فرار ہونے کی کوشش کرنے والے موٹرسائیکل سوار ملزم کا اسلحہ چھینا، ملزم کے دوسرے ساتھی نے بہادر شہری پر فائرنگ کردی، شہری گولی لگنے سے سڑک پر تڑپتا رہا، ملزمان اندھادھند فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔
پولیس نے بتایا کہ ڈاکو کو پکڑنے کی کوشش کرنے والا بہادر شخص نشے کا عادی ہے، واردات کے بعد فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
ڈاکوؤں کی فائرنگ سے مرتے شخص کو دیکھ کر بزرگ شہری بھی چل بسا