تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

کمرے میں سانپوں کی لڑائی، خاتون نے بہادری کی نئی مثال قائم کردی

کینبیرا: آسٹریلیا کے شہر برسبین میں واقع رہائشی گھر کے کمرے میں خطرناک سانپوں کی لڑائی کو براہ راست نشر کرنے والی خاتون نے بہادری کی نئی مثال قائم کر کے سب کو ورطہ حیرات میں ڈال دیا۔

اگر کسی شخص کو سانپ کی موجودگی کا علم  ہوجائے تو وہ اُس مقام سے ہٹ جانے میں ہی عافیت سمجھتا ہے کیونکہ اُسے یہ اندیشہ ہوتا ہے کہ اگر اس نے ڈس لیا تو اُس کی جان جاسکتی ہے۔

خواتین جو عام طور پر کمزور اعصاب کی مالک ہوتی ہیں وہ معمولی کیڑوں جیسے چھپکلی، لال بیگ کو دیکھ لیں تو خوف کے مارے اُس مقام سے دور بھاگتی ہیں مگر آسٹریلوی خاتون نے اپنی بہادری سے سب کو متاثر کردیا۔

آسٹریلیا کے شہر برسبین میں واقع کین مور  کی رہائشی خاتون لانا فیلڈ جب کمرے میں واپس آئیں تو انہوں نے قالین پر دو بڑے سانپوں کو لڑتے ہوئے دیکھا جو ایک دوسرے سے بری طرح لپٹے ہوئے تھے۔

خاتون سانپوں کو دیکھ کر خوف زدہ نہیں ہوئیں بلکہ اس لڑائی کو غور سے دیکھنے لگیں اسی دوران اُن کے دماغ میں ویڈیو بنانے کا خیال آیا تاہم انہوں نے بجائے ریکارڈ کرنے کے اس لڑائی کو فیس بک پر لائیو کردیا۔

لانا کا کہنا ہے کہ ’مجھے کمرے میں سانپوں کو دیکھ کر ڈر لگا مگر پھر خوف کی زنجیروں کو توڑتے ہوئے ویڈیو بنائی جبکہ دونوں میرے قریب موجود تھے اور انہیں میری موجودگی کا علم بھی ہوگیا تھا‘۔

بہادر خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر دیکھ کر صارفین نے اُن کی ہمت کو داد دی تو کچھ نے اس حرکت کو بہت بڑی حماقت قرار بھی دیا۔

لانا فیلڈ نے ویڈیو بنانے کے بعد سانپ پکڑنے والوں کو فون کر کے اطلاع دی تو کچھ دیر بعد وہ کمرے میں پہنچے اور کافی دیر کی محنت کے بعد دونوں سانپوں کو پکڑا۔

Comments

- Advertisement -