ذرا نم ہو تو یہ مٹی بہت زرخیز ہے ساقی ہے، لاہور سے تعلق رکھنے والے ماں بیٹا موٹرسائیکل پرگھوم کر پاکستان کی خوبصورتی دنیا تک پہنچا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور سے تعلق رکھنے والے قدیر گیلانی ایک پیشہ وربائیک رائیڈر ہیں اور جو بات انہیں دنیا بھر کے تمام رائیڈر ز سے منفر د بناتی ہے ، وہ یہ کہ اس سفر میں ان کی والدہ بھی شریک ہوتی ہیں۔

قدیر گیلانی اس لئے خوش قسمت نہیں کہ وہ پاکستان کے خوبصورت مقامات کی سیر کرتے ہیں، اس لئے بھی نہیں کہ وہ یہ سفر بائیک پر کرتے ہیں بلکہ اگر خوش قسمت ہیں تو اس لئے کہ اس سارے سفر میں ان کی بہادر اور با ہمت ’ماں ساتھ ہوتی ہیں۔
یکم مئی سے ترااپنی ماں کے ساتھ 4،872 کلومیٹر کے طویل سفر پر روانہ ہورہے ہیں ۔ اس سفر میں قدیر گلگت، کشمیر، سکردو اور چلاس کے علاوہ وزیرستان بھی شامل ہے
یاد رہے کہ یہ ماں بیٹے پوری دنیا میں پاکستان کے سیاحتی علاقوں کی ایک ایسی تصویر پیش کررہے ہیں جس کا تصور بھی ممکن نہیں ہے۔
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں


