چین میں شہری کو ڈوبنے سے بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن میں مدد کرنے والا گھوڑا کچھ دن بعد چل بسا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مرنے والے گھوڑے کی عمر 7 سال تھی اور اس نے کچھ دن پہلے ڈوبنے والے شخص کو بچانے کے لیے مدد کی تھی۔
گھوڑے کے مالک کے مطابق گھوڑے نے اس سے پہلے کبھی پانی میں پاؤں نہیں رکھا تھا، اس نے شہری کو بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن کے دوران پہلی مرتبہ میں پانی میں قدم رکھے۔
رپورٹ کے مطابق شہری کو بچانے کے 6 دن بعد گھوڑے کے کھانا پینا چھوڑ دیا تھا اور وہ بخال سے نڈھال ہوگیا تھا۔
مقامی حکام کی جانب سے گھوڑے کے علاج کے لیے ڈاکٹروں کو بھی بھیجا گیا تھا تاہم وہ 11 فروری کے روز مر گیا۔
گھوڑے اور اس کے مالک نے جس شخص کو ڈوبنے سے بچایا تھا اس کا کہنا ہے کہ ’گھوڑے کی موت کا قصوار میں ہوں، میری وجہ سے گھوڑا مر گیا۔‘
واضح رہے کہ چار فروری کو چین کے صوبے ہوبی میں ایک شہری پل سے دریا میں گرا جس کے بعد اس کی بیٹی نے مدد مانگی تھی جس پر شہری نے گھوڑے کو لے کر اسے بچانے میں دریا میں گیا تھا۔
گھوڑے نے دریا میں 40 میٹر سے زیادہ تیراکی کی تھی، گھوڑے کے مالک نے ایک ہاتھ سے اس کی لگام تھامی جبکہ دوسرے ہاتھ سے دریا میں گرنے والے شخص کو پکڑ کر پانی سے باہر نکالا تھا۔