تازہ ترین

حکومت نے پیٹرول کی قیمت کم کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ 15...

آئی ایم ایف مشن چیف کا بیان پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت قرار

اسلام آباد : وزیرمملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا...

نیب ترمیمی ایکٹ 2023 نافذ العمل ہوگیا

اسلام آباد : نیب ترمیمی ایکٹ 2023 نافذالعمل ہوگیا،...

امریکا نے پاکستان میں من مانی گرفتاریوں کو ناقابلِ برداشت قرار دے دیا

واشنگٹن : امریکا میں سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی...

پولیس افسر کی بہادری، موٹرسائیکل چھین کر فرار ہونے والے ڈاکو کو پکڑلیا

اسلام آباد میں ٹریفک پولیس افسر نے موٹرسائیکل چھین کر فرار ہونے والے ڈاکو کو پستول سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ٹریفک پولیس آفیسر اے ایس آئی امجد خان نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بہادری کا مظاہرہ کیا اور موٹرسائیکل چھین کر فرار ہونےو الے ڈاکو کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا۔

واقعہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے شمس کالونی میں پیش آیا جہاں ملزم شہری سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہورہا تھا۔

قریب موجود ٹریفک پولیس افسر اے ایس آئی امجد خان یہ دیکھ کر فوری حرکت میں اؔیا اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے فرار ہونے والے ڈاکو کو پستول سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

ملزم کی شناخت ساجد رفیق کے نام سے ہوئی اور اس کے قبضے سے چھینی گئی موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی گئی۔

ٹریفک پولیس افسر اے ایس آئی امجد خان کی بہادری کو نہ صرف شہریوں نے سراہا بلکہ محکمے نے بھی تعریفی سند سے نوازا ہے۔

ایس ایس پی آپریشنز محمد فیصل نے ٹریفک پولیس افسر کو بہادری پر شاباش دیتے ہوئے اے ایس آئی امجد خان کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیا۔

اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز محمد فیصل کا کہنا تھا کہ اے ایس آئی امجد نے جس دلیری کا مظاہرہ کیا اس پر محکمے کو فخر ہے۔

Comments