اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

کراچی میں ڈکیتوں کی دیدہ دلیری، خواتین ڈکیتوں کے آگے ڈٹ گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : مسلح ملزمان نے نارتھ کراچی میں گھر لوٹ لیا، ڈکیتوں کی دہدہ دلیری کے آگے خواتین بھی ڈٹ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈکیتوں نے شہریوں کا جینا دوبھر کررکھا ہے، گزشتہ کچھ دنوں سے کراچی میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں بہت زیادہ اضافہ ہوگیا ہے۔

کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر ایل سکس بابا موڑ میں گھر میں ڈکیتی ہوئی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ چار مسلح ملزمان نے گھر میں گھس کر لوٹ مار کی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان خود کو پولیس اہلکار بول کر گھر میں داخل ہوئے اور اہل خانہ سے سونا، نقدی اور دو موبائل فون لوٹ لیے۔

رپورٹ کے مطابق شہر قائد میں ڈکیتوں نے تنہا وارداتیں بھی شروع کردی ہیں دوسری جانب خواتین بھی ڈکیتوں کے آگے ڈٹ گئیں ہیں۔

مسلح ملزم خاتون سے پرس چھیننے کی کوشش کررہا تھا جس پر خاتون نے مزاحمت کی تاہم اپنا پرس بچانے میں کامیاب نہ ہوسکیں اور ڈاکو خاتون کو گرا کر پرس چھین کر فرار ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز نے ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی، واردات آج دوپہر کراچی ایڈمن سوسائٹی میں رپورٹ ہوئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں