تبلیسی: ایشیا اور یورپ کے سنگم پر واقع ملک جارجیا کی پارلیمنٹ اس وقت میدانِ جنگ بن گئی جب ارکان دست و گریباں ہو گئے اور ایک دوسرے پر تھپڑوں کی بارش کر دی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس اور سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے مطابق جارجیا کی پارلیمنٹ میں پیر کو حکومت اور حزب اختلاف کے اراکین کے درمیان شدید جھگڑا ہوا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فریقین نے ایک دوسرے کو تھپڑ جڑ دیے، دراصل غیر ملکی فنڈنگ سے متعلق قانون سازی پر بحث کے دوران لفظی کشیدگی بڑھتے بڑھتے ہاتھا پائی کی نوبت تک پہنچ گئی تھی۔
Brawl breaks out in Georgia’s parliament over controversial ‘foreign agent’ law being backed by ruling party pic.twitter.com/dTkniPjjWV
— TRT World Now (@TRTWorldNow) March 6, 2023
واضح رہے کہ بیرونی فنڈنگ پر تنظیموں کو غیر ملکی ایجنٹ قرار دینے پر اپوزیشن ارکان نے احتجاج ریکارڈ کروایا۔
دارالحکومت تبلیسی میں پارلیمنٹ کی عمارت کے اندر بنائی گئی اس ویڈیو میں قانون سازوں کے درمیان ایک مختصر لیکن پرتشدد جھگڑا دکھایا گیا ہے، قانونی امور کی کمیٹی کے چیئرمین نے اپوزیشن پارٹی یونائیٹڈ نیشنل موومنٹ کے رہنما پر حملہ کیا، جنھوں نے بل کی مخالفت کی۔