تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سپراسٹور میں ہونے والا جھگڑا خوفناک صورت کیوں اختیار کرگیا؟ ویڈیو وائرل

میسوری : امریکی مارٹ میں ہونے والے گاہکوں کے درمیان جھگڑے کی ویڈیو نے دیکھنے والوں کو یہ سوچنے پر مجبور کردیا کہ ہمارے اندر برداشت کے مادے کا اتنا فقدان کیوں ہے؟

امریکہ میں ایک سپر اسٹور میں ہونے والی ہنگامہ آرائی نے دیکھنے والوں کو حیرت اور خوف میں مبتلا کردیا، خریداروں کے درمیان ہونے والی لڑائی اس قدر خوفناک تھی کہ پاس کھڑے لوگوں نے بھاگ کر جان بچائی۔

امریکی ریاست میسوری میں واقع والمارٹ کے اندر کچھ خریدار کسی بات پر اچانک گتھم گتھا ہوگئے اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ جھگڑا خوفناک صورت اختیار کرگیا۔

جھگڑے کا یہ واقعہ گزشتہ رات فرگوسن کے نواحی علاقے سینٹ لوئس میں ویسٹ فلورینٹ ایونیو پر اسٹور کے سیلف چیک آؤٹ ایریا میں پیش آیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑائی کے دوران کچھ افراد نے حملہ آوروں کو مارنے کے لیے سلاخیں اٹھائیں اور شیشے کی بھاری اشیاء ایک دوسرے پر دے ماریں، یہاں تک کہ ایک شخص نے آگ بجھانے والے سلینڈر کا بھی استعمال کیا۔

رات نو بجے شروع ہونے والا پر تشدد جھگڑا کافی دیر تک چلتا رہا جس میں تقریباً دو درجن سے زائد لوگ شامل تھے، مارٹ کی انتظامیہ بھی ان کے سامنے بے بس دکھائی دی۔

مار دھاڑ کے خوفناک مناظر دیکھ کر وہاں موجود دیگر خریدار جو اپنے بچوں کے ہمراہ آئے ہوئے تھے خوفزدہ ہوگئے اور اپنی حفاظت کے لیے وہاں سے بھاگنے کی کوشش کی۔

جھگڑے کی یہ ویڈیو کسی نے موبائل کیمرے میں محفوظ کرلی جس میں لوگوں کو جارحانہ انداز میں ایک دوسرے کو لاتیں گھونسے مارتے اور زور زور سے کوستے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس حوالے سے مقامی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہمارے آنے تک جھگڑا ختم ہو گیااور تمام افراد جاچکے تھے تاہم مارٹ کی طرف سے فراہم کردہ سی سی ٹی وی فوٹیج تلاش کر رہے ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جاسکے کہ اصل میں کیا ہوا تھا۔

Comments

- Advertisement -