ہفتہ, مئی 17, 2025
اشتہار

برازیل : ایمازون کے جنگلات کو لوگوں نے آگ لگا دی

اشتہار

حیرت انگیز

برازیل کے معروف ایمیزون جنگلات میں درختوں کی کٹائی کے بعد فیس پر غیر قانونی پلاٹوں کی خریدو فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق آگ لگانے والوں کی جانب سے ایمیزون کی جنگلات میں مختلف مقامات پر درختوں کو پہلے آگ لگائی جاتی ہے اور پھر زمینوں کو ہموار کر کے پلاٹننگ کی جاتی ہے اور پھر ان پلاٹوں کو فیس پر مہنگے دام فروخت کیا جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایمیزون کے محفوظ علاقوں میں مقامی جنگلات اور مقامی لوگوں کے لیے مختص اراضی پر اگے درختوں کی کٹائی اور ان کی فیس بک خریدو فروخت کا سلسلہ جاری ہے۔

اس حوالے سے فیس بک کا کہنا ہے کہ وہ اس غیرقانونی سرگرمی کے سد باب کے لیے مقامی حکام کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے تاہم وہ یکطرفہ طور پر غیرقانونی پلاٹس بیچنے والوں کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لے سکتا ہے کیونکہ آن لائن پلاٹوں کی خریدو فروخت سے متعلق اس کی پالیسی واضع ہے۔

مقامی افراد نے فیس بک پر زور دیا ہے کہ وہ اس سرگرمی کو روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے۔ ایک مقامی رہنما نے الزام لگایا ہے کہ برازیل کی حکومت اس غیرقانونی سرگرمی کو روکنے کے لیے کچھ نہیں کررہی ہے۔

مقامی قبائلی رہنما اور ماحولیات پر کام کرنے والی مقامی تنظیم کیننڈے کے سربراہ آئیوند بانڈیرا کا کہنا ہے کہ علاقے کے قدرتی وسائل کو ہتھیانے کے لیے باغی کسانوں اور درختوں کی کٹائی کرنے والوں کی جانب سے درختوں کو آگ لگائی جاتی ہے۔

بی بی سی سے بات چیت کرتے ہوئے آگ لگانے والوں نے اعتراف کیا ہے کہ ان کے پاس زمین یا پلاٹوں کے قانونی کاغذات نہیں ہیں۔

ایمیزون کی جنگلات میں درختوں کی کٹائی پچھلے دس سال میں سب سے زیادہ ہے اور فیس بک مارکیٹ پلیس حاصل شدہ پلاٹوں کی خریدو فروخت کا بہترین ذریعہ ہے۔

ایک مقامی شخص نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ سرکاری حکام کی جانب سے باقاعدگی سے ان جنگلات کی انسپکشن نہیں ہوتی ہے اور لوگ بےدھڑک درختوں کو آگ لگا دیتے ہیں۔

ایمیزون جنگلات میں ایک چھوٹے پلاٹ کی قیمت 35 ہزار امریکی ڈالر ہے اور ان غیرقانونی پلاٹوں میں تیزی سے سرمایہ کاری ہورہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں