پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

ناقابل یقین واقعہ! موبائل فون نے شہری کی جان کیسے بچائی؟

اشتہار

حیرت انگیز

براسیلیا: برازیل میں سائنس فکشن سپر ہیرو کردار ‘دی ہلک’ کی تصویر والا موبائل کور اور موٹرولا فون مبینہ طور پر شہری کی زندگی بچانے کا ذریعہ بن گئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈرامائی انداز میں ایک شخص قتل ہونے سے بال بال بچ گیا، ڈاکو نے مذکورہ شہری پر فائر کیا تو گالی اسے لگنے کے بجائے موبائل فون میں جاگھسی جو پینٹ کی پچھلی جیب میں موجود تھا، اس طرح مذکورہ فرد کو معجزانہ طور پر نئی زندگی مل گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ شہری کے فون کور پر فکشن فلم کے سپرہیرو ہلک کی تصویر نقش ہے جس کی وجہ سے صارفین سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

کسی نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ہلک نے ناصرف فلم بلکہ اب حقیقی زندگی میں بھی کسی کی جان بچائی ہے۔

جس اسپتال میں متاثرہ شخص کو لایا گیا اس کی انتظامیہ نے بتایا کہ ڈکیتی کے دوران ملزم نے فائر کیا تھا تاہم شہری بالکل محفوظ اور صحت یاب ہے، موبائل فون نے گولی جسم کی طرف آنے نہیں دیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ پولیس کی آمد کے خطرے کے سبب ڈکیتی کرنے والے ملزمان حواس باختہ ہوگئے تھے، اس دوران ڈکیتوں نے فائرنگ شروع کردی جن میں سے ایک گولی مذکرہ شہری کے موبائل کو لگی، متاثرہ شخص کو معمولی سا درد ہے تاہم اسے اسپتال سے ڈس چارج کردیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں