پیر, دسمبر 2, 2024
اشتہار

برازیل طیارہ حادثہ، ایک شخص موت سے کیسے بچ نکلا؟

اشتہار

حیرت انگیز

برازیل میں مسافر طیارہ ساؤ پالو میں آبادی پر گر کر تباہ ہوا جس کے نتیجے میں 62 افراد ہلاک ہوئے لیکن ایک شخص ایسا بھی تھا جو خوش قسمتی سے زندہ بچ گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برازیل طیارہ حادثے سے قبل ایڈریانو اسس نامی نوجوان طیارے میں سوار ہونے جارہا تھا لیکن عملے نے اسے سوار ہونے کی اجازت نہیں دی جس کے نتیجے میں اس کی جان بچ گئی۔

ایڈریانو اسس نامی خوش قسمت شخص جب ائیر پورٹ پہنچا تو اس نے بورڈنگ کے اعلان کا انتظار کیا جو نہ ہوا اسے ایسا لگا کہ وہ غلط گیٹ پر موجود ہے۔

بعد ازاں وہ تیزی سے پاس گیٹ کی طرف دوڑا مگر وہاں ائیر پورٹ عملے کے ایک رکن نے اسے طیارے میں سوار ہونے کی اجازت نہیں دی۔

اسس کا کہنا تھا کہ ایئرلائن کے ایک رکن سے اس کی بحث بھی ہوئی لیکن پھر بھی اس نے مجھے طیارے میں سوار ہونے کی اجازت نہیں دی۔

مذکورہ شخص کا کہنا تھا کہ مجھے کیا معلوم تھا کہ اس ایئرلائن کے رکن کا مجھے روکنا موت سے بچا جائے گا۔

اسس نے بتایا کہ جب علم ہوا کہ طیارہ حادثے کا شکار ہوا ہے تو میں نے جان بچانے پر اسے گلے لگا کر شکریہ ادا کیا اگر آج وہ مجھے نہ روکتا تو میں گفتگو نہ کررہا ہوتا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں