ماسکو: روس میں کھیلے جانے والے فیفا ورلڈ کپ 2018 میں برازیل اور سوئٹزر لینڈ کا میچ 1-1 گول سے برابر ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق فیفا ورلڈ کپ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں جبکہ عالمی مقابلے کے چوتھے روز برازیل اور سوئٹزر لینڈ کا میچ ایک ایک گول سے برابر ہوگیا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں برازیل کی طرف سے کٹینیو نے میچ کے 20 ویں منٹ میں گول اسکور کیا جبکہ 50 ویں منٹ میں سوئٹزر لینڈ کے اسٹیون نے گول کر کے اسکور برابر کردیا یوں میچ فتح یا شکست کے بغیر 1-1 گول سے برابر ہوگیا۔
قبل ازیں آج ہی کے دن فیفا ورلڈ کپ 2018 میں عالمی چیمپین جرمنی اور میکسیکو کی ٹیمیں مدمقابل آئیں جہاں میکسیکو نے عالمی چیمپین جرمنی کو شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ 2018 کا بڑا اپ سیٹ کر دیا۔
فیفا ورلڈ کپ 2018 کا بڑا اپ سیٹ، میکسیکو نے دفاعی چیمپین جرمنی کو ٹھکانے لگا دیا
ماہرین جرمنی کو فیورٹ قرار دے رہے تھے، مگر میکسیکو کی ’’انڈر ڈاگ‘‘ ٹیم نے جرمنی کو ٹھکانے لگا کر سب کو حیران کر دیا۔ میکسیکو کی جانب سے 35 ویں منٹ میں ہارونگ لوزینو نے خوب صورت گول داغ کر اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔
واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ کے چوتھے روز کھیلنے جانے والے پہلے میچ میں گروپ ای کے میسربیا نے کوسٹاریکا کو ایک صفر سے شکست دے دی، میچ میں کوسٹاریکا اور سربیا کی ٹیموں نے ایک دوسرے کی پوسٹ پر متواتر حملے کیے، 56 ویں منٹ میں سربیین کپتان الیگزینڈر کولاراو نے میچ کا اکلوتا گول اسکور کیا۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔