بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

والدہ کی ڈرائیونگ ٹیسٹ‌ میں‌ مسلسل ناکامی، ماں کا روپ دھارنے والا نوجوان پکڑا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

برازیلا: برازیل کی پولیس نے ماں کا حلیہ بنا کر ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے والے شخص کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برازیل سے تعلق رکھنے والا 43 سالہ شخص نے اپنی ماں ماریہ شیوائے کا حلیہ بنا کر ڈرائیونگ ٹیسٹ دینے آیا جسے پولیس نے فوٹو بنوانے کے دوران دھر لیا۔

رپورٹ کے مطابق شہری کا کہنا تھا کہ اُس کی 60 سالہ والدہ متعدد بار ڈرائیونگ ٹیسٹ میں ناکام ہوچکیں جس کے بعد میں نے والدہ کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا اور اُن کی طرح کا حلیہ بنا کر ٹیسٹ دینے آیا تاکہ لائسنس مل سکے۔

شہری نے اپنی والدہ کی طرح میک اپ کیا، نیل پالش لگائی، زیورات پہنے اور والدہ کا ہی لباس پہن کر ڈرائیونگ اسکول پہنچ گیا۔ ابتدائی مراحل میں سےنوجوان نے خواتین کی طرح آواز نکال کر بات کی جس میں وہ کامیاب بھی رہا۔

ڈرائیونگ ٹیسٹ دینے سے قبل نوجوان کو جب فوٹو شوٹ کے بوتھ پر کھڑا کیا گیا تو اُس کی وک جگہ سے ہل گئی جس کے بعد افسر کو شک ہوا تو اُس نے نظر رکھنا شروع کی اور پارکنگ کرنے کے دوران وہ پکڑا گیا۔

خاتون افسر الین مینڈونکا کا کہنا تھا کہ مجھے چند باتوں کی وجہ سے کچھ شک ہوا کیونکہ شناختی کارڈ پر موجود اور سامنے بیٹھی خاتون کی تصاویر بہت مختلف تھیں، جب نوجوان سے سوالات کیے تو اُس نے ساری کہانی بیان کردی۔

پولیس نے نوجوان کو کچھ دیر حراست میں لیا مگر پھر اُس پر جرمانہ عائد کر کے رہا کردیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں