جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

برازیل : اپنے پیاروں کی موت کے بعد اُن کی ہڈیاں چبانے والا قبیلہ

اشتہار

حیرت انگیز

برازیلا: برزایل میں ایک ایسے قبیلے کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے، جو اپنے پیاروں کی لاشوں کو جلا کر اُن کا جسم اور ہڈیاں کھاجاتا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق برازیل کے مضافاتی علاقے میں بسنے والے یانومامی  قبیلے کے لوگ  انتقال کر جانے والے اپنے پیارے کی لاش کو نہ صرف جلاتے ہیں بلکہ سب مل کر اُس کی لاش کو کھاتے اور ہڈیوں کو چباتے بھی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یانومامی  قبیلے میں مرنے والے شخص کی لاش جلا کر اسے کھانے کی رسم برسوں پرانی ہے۔ اس قبیلے کے لوگ جدیدیت سے کافی دور ہیں اور وہ آج بھی مخصوص لباس ’لنگوٹ‘ میں ہی زندگی گزارتے ہیں۔

- Advertisement -

اس قبیلے میں مرنے والے شخص کی آخری رسم دو طریقوں سے ادا کی جاتی ہے، ان میں پہلا مرنے والے شخص کو جلایا جبکہ دوسرے میں اُسے دفنایا جاتا ہے۔

جس لاش کو جلایا جاتا ہے اُس کی آخری رسومات میں تمام ہی قریبی رشتے دار اور دوست احباب شرکت کرتے ہیں، تمام شرکا جسد خاکی مکمل جھلس جانے کے بعد مردے کی ہڈیاں اور دیگر اعضا  اُسی مقام پر بیٹھ کر ایک ساتھ مل کر کھاتے ہیں۔

یانومامی قبیلہ کے لوگوں کا ماننا ہے کہ کسی بھی شخص کی موت کے بعد اہل خانہ کو اُس کی روح کو محفوظ رکھنا پڑتی ہے، جس کے لیے وہ لاش کو پہلے اچھی طرح سے جلاتے ہیں ۔ جب لاش پک جاتی ہے تو پورے کنبہ کے ساتھ مل کر اس کو کھاتے ہیں۔ اُن کا ماننا ہے کہ اس عمل سے مرنے والے شخص کی روح محفوظ ہوجاتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں