تازہ ترین

عام انتخابات کیلیے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست کی منظوری

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات...

بیرون ملک سے رقوم کی منتقلی ، فری لانسرز کے لیے اچھی خبر آگئی

اسلام آباد : وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) نے...

کندھ کوٹ: گھر میں راکٹ پھٹنے سے 4 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق، 6 زخمی

کندھ کوٹ: کچے کے علاقےشاہ علی سبزوئی میں گھر...

لاہور میں نان بائیوں نے روٹی اور نان کی قیمت میں اضافہ کردیا

لاہور: پنجاب کے دارالحکومت میں نان بائیوں نے روٹی اور نان کی قیمت میں من مانا اضافہ کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں نان بائیوں نے روٹی اور اور نان کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کردیا جس کے بعد نان کی قیمت 15 اور روٹی کی قیمت 10 روپے تک پہنچ گئی۔

ذرائع کے مطابق نان بائیوں کی جانب سے روٹی کی قیمت میں 4 اور نان کی قیمت میں 3 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔

چیئرمین پاکستان فلور ملز عاصم رضا کا کہنا تھا کہ ہمیں گندم اجراء کی سرکاری پالیسی منظور نہیں، ہم بازار سے مہنگی گندم خریدنے پر مجبور ہیں جس کے باعث 20 کلو آٹے کے تھیلے کا ریٹ 1030 روپے ہی ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ خوراک نے کوئی وعد ہ پورا نہیں کیا، اسی لیے آٹے کی قیمت کم نہیں کر سکتے۔

دوسری جانب وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ اجلاس میں آٹے کی 1475 روپے ریلیف قیمت رکھی تھی، 850 روپے آٹے کا تھیلا مارکیٹ کا ریٹ طے ہوا تھا، ملک کے ہر شعبے میں مافیا بیٹھا ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ فلور ملز نے آٹے کی قیمت بڑھائی، نان بائیوں نے من مانی کی، فلور ملز 850 روپے کا تھیلا مارکیٹ میں لے کر آئیں گی، مقرر قیمت کی خلاف ورزی کرنے پر ایکشن لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ گندم اور آٹے کا کوئی بحران نہیں ہے، کابینہ فیصلے پر عملدرآمد 2 سے 4 روز میں شروع ہوجائے گا۔

Comments

- Advertisement -