جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

بریسٹ کینسر کی آگاہی مہم، اسٹیٹ بینک میوزیم بلڈنگ گلابی لائٹیں سے مزین

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی کےلیے اسٹیٹ بینک میوزیم بلڈنگ کو گلابی لائٹوں سے روشن کردیا گیا۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شہر قائد میں بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی مہم کا آغاز کردیا، اسٹیٹ بینک حکام نے آگاہی کیلئے میوزیم بلڈنگ کو گلابی لائٹوں سے روشن کردیا جس کا پورے پاکستان بریسٹ کینسر کےلیے ایک ساتھ کھڑا ہے۔

آگاہی مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا کہ بہت خوشی ہے کہ ہم سب اس اہم مہم کےلیے اکٹھے ہیں کیونکہ ایشیا میں پاکستان میں بریسٹ کینسر کی شرح زیادہ ہے۔

رضا باقر نے کہا کہ ہر سال 90 ہزار کینسر کے کیسز آرہے ہیں جس میں سے 40 فیصد کینسر مریضوں کی موت ہوجاتی ہے لیکن جلد کینسر کی تشخیص ہو تو 90 فیصد مرض سے بچا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ چھاتی کا سرطان یا بریسٹ کینسر خواتین کو اپنا شکار بنانے والا ایک عام مرض ہے، حال ہی میں ایک تحقیق میں انکشاف ہوا کہ 50 سال سے کم عمر خواتین بریسٹ کینسر کے خطرے کا زیادہ شکار ہوتی ہیں۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں