ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

گیند پر تھوک لگانے کا معاملہ : سینئر فاسٹ بولر نے تحفظات کا اظہار کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

سڈنی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کی جانب سے گیند کو تھوک لگا کر چمکانے پر پابندی سے متعلق آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر بریٹ لی کا کہنا ہے کہ اس قانون کا نفاذ مشکل ہوگا۔

بریٹ لی کا خیال ہے کہ آئی سی سی کے گیند پر تھوک استعمال نہ کرنے کے قوانین کو نافذ کرنا فی الحال مشکل عمل ہوگا، ان کا خیال ہے کہ کیریئر کے آغاز سے ہی کھلاڑی گیند پر تھوک کا استعمال کرتے آئے ہیں اور راتوں رات اس کا استعمال نہ کرنے کی عادت چھوڑنا کسی بھی کھلاڑی کے لئے مشکل ہوگا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ جب آٹھ نو برس کی عمر سے گیند پر تھوک استعمال کیا جاتا ہے تو ایسے میں اس عادت کو راتوں رات چھوڑنا بہت مشکل ہو گا۔

آسٹریلیا کے لئے 76 ٹیسٹ اور 221 ون ڈے کھیلنے والے بریٹ لی نے امید ظاہر کی ہے کہ اگر کسی کھلاڑی سے نادانستہ طور اس اصول کی خلاف ورزی ہوجاتی ہے تو آئی سی سی کھلاڑیوں پر نرمی برتے گا اور اس جیسے قوانین کی خلاف ورزی ہونے پر تنبیہ دی جائے گی۔

دوسری جانب اس پابندی سے متعلق جنوبی افریقہ کے سابق کپتان فاف ڈو پلیسی بھی بریٹ لی کی اس بات سے متفق ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ اس اصول سے فيلڈروں کو بھی مشکل ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ فيلڈرز کے لئے بھی اس پرعمل کرنا مشکل ہو جائے گا جیسا بریٹ لی نے بتایا، مجھے بھی سلپ میں گیند پکڑنے سے پہلے ہاتھوں پر تھوک لگانے کی عادت ہے کیونکہ اس سے کیچ پکڑنے میں آسانی ہوتی ہے، آپ اگر رکی پونٹنگ جیسے کھلاڑیوں کو دیکھیں تو وہ اکثر اپنے ہاتھوں میں تھوک لگاتے تھے۔

واضح رہے کہ بھارت کے سابق کپتان انیل کمبلے کی زیر قیادت آئی سی سی تکنیکی کمیٹی نے کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر گیند پر تھوک کے استعمال پر پابندی کی سفارش کی تھی تاہم کمیٹی کی جانب سے گیند پر پسینے کے استعمال کی اجازت دی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں