تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

تھریسامے کی آئرش وزیر اعظم سے ملاقات، بریگزٹ امور پر گفتگو

لندن : وزیر اعظم تھریسا مے نے آئرش وزیر اعظم لیو وراڈکر سے ملاقات میں شمالی آئرلینڈ میں سیاسی جمود اور بریگزٹ معاملے پر گفتگو کی۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیر اعظم تھریسامے ہاؤس آف بریگزٹ معاہدے کے مسودے میں تبدیلی پر یورپی یونین رہنماؤں کی منظوری کےلیے کوشاں ہیں جبکہ یورپی یونین معاہدے کے مسودے میں بیک اسٹاپ سمیت کسی بھی تبدیلی سے انکاری ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ آئرش وزیر اعظم لیو وراڈکر نے جمعے کے روز بیلفاسٹ میں شمالی آئرلینڈ کی سیاسی جماعتوں سے میٹینگ کے بعد برطانوی وزیر اعظم سے ملاقات کی ہے۔

آئرش حکومت کا کہنا ہے کہ دو رہنماؤں کے درمیان ’بریگزٹ پر ہونے والی تازہ پیشرفت اور شمالی آئرلینڈ میں جاری سیاسی جمود‘ پر گفتگو ہوئی۔

جمہوریہ آئرلینڈ کے وزیر اعظم کا بیلفاسٹ میں کہنا تھا کہ ’یہ مذاکرات کا دن نہیں ہے‘ لیکن اپنے نظریات کے اظہار کا ایک موقع ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ تھریسامے اور لیووراڈکر کے درمیان ہونے والی ملاقات یورپی یونین کے اس مؤقف کے بعد ہوئی ہے جس میں یورپی یونین کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ’برطانیہ کے ساتھ مزید گفتگو کی ضرورت ہے تاکہ ہاؤس آف کامنز سے بریگزٹ ڈیل منظور کروانے میں وزیر اعظم کی معاونت کی جاسکے‘۔

مزید پڑھیں: بریگزٹ، تھریسامے کی شمالی آئرلینڈ کی سیاسی جماعتوں سے ملاقات

یاد رہے کہ شمالی آئرلینڈ کی سیاسی جماعتوں کی جانب سے تھریسامے کو بیک اسٹاپ سے متعلق دو الگ الگ پیغامات دئیے گئے تھے۔

کنزرویٹو پارٹی کی اتحادی جماعت ڈی یو پی کا کہنا تھا کہ انہیں آئرش بیک اسٹاپ کے معاملے پر موجودہ تجویز کسی صورت قبول نہیں ہے۔

خیال رہے کہ بیک اسٹاپ (اوپن بارڈر) ایک معاہدہ ہے جس کے تحت شمالی آئرلینڈ اور جمہویہ آئرلینڈ کے درمیان سرحدی باڑ اور کسٹمز چیک پوسٹیں قائم کرنے سے گریز کیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق متعدد افراد کو خوفزدہ ہیں کہ آئرلینڈ اور سمالی آئرلینڈ کے درمیان کسٹمز چیک پوسٹیں قائم کرنے سے امن کو خطرہ ہوسکتا ہے۔

مزید پڑھیں : بریگزٹ معاملات حل کرنے کیلئے ابھی بھی وقت ہے، انجیلا مرکل

انجیلا مرکل کا کہنا تھا کہ برطانیہ کے یورپی یونین سے انخلاء کا سیاسی حل اب بھی نکالا جاسکتا ہے، دو ماہ کا عرصہ کم ہے لیکن تھوڑا نہیں، ابھی دیر نہیں ہوئی ہے۔

جرمن چانسلر انجیلا مرکل کا کہنا تھا کہ ’معاملات برطانیہ کے ہاتھ میں ہیں کہ وہ یورپ سے کس سطح کے تعلقات چاہتا ہے‘، اس مسئلے کے حل کےلیے ’تخلیقی صلاحیت اور اچھی نیت‘ضرورت ہے۔

Comments

- Advertisement -