کراچی : امریکی قونصل جنرل برائن ہیتھ کی رہائش گاہ پربلوچ ثقافتی دن کی تقریب کااہتمام کیاگیا جس میں ناموربلوچی فنکاروں،کاروباری افراد،صحافیوں اورزندگی کےمختلف شعبوں سےتعلق رکھنےوالےافراد نےشرکت کی۔ مشہوربلوچی موسیقاراخترچن الزہری نےدلفریب بلوچی موسیقی پیش کی۔
تقریب سےخطاب کرتےہوئےقونصل جنرل برائن ہیتھ کاکہنا تھا کہ کراچی میں متعین امریکی قونصل جنرل کی حیثیت سےمیں سندھ اوربلوچستان میں اپنی ذمہ داریاں نبھارہاہوں۔ بلوچستان کاسفراکثرناممکن ہوتاہےاسی لئےہماری کوشش ہوتی ہےکہ اس قسم کی تقریبات کےذریعےبلوچستان کےعوام سےرابطہ بحال رکھاجائے۔
قونصل جنرل برائن ہیتھ نےمزید کہاکہ پاکستان مختلف ثقافتوں کاحسین امتزاج ہےاورپاکستانی اس پرجتنا فخرکریں کم ہے۔پاکستان کی طرح امریکا میں بھی مختلف ثقافتوں سےتعلق رکھنےوالےافرادبستےہیں ۔
یہ افراد دوسری ثقافتوں اورعلاقوں سےتعلق رکھنےوالےلوگوں کےساتھ ناصرف گھل مل کررہتےہیں بلکہ ان کی روایات کوبھی اپناتےہیں۔
اس طرح ایک مضبوط امریکاکی تشکیل میں مدد ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی قونصل خانہ سندھ اوربلوچستان کےصحافیوں کی پیشہ ورانہ تربیت کیلئےبھی کوششیں کررہاہے۔
بلوچی زبان بولنےوالےاوربلوچی میڈیاسےوابستہ بےشمارصحافیوں کوتبادلہ پروگراموں پرامریکا بھیجاجاچکاہےجبکہ بلوچی زبان کےواحد ٹی وی چینل’وش ٹی وی‘کےتین کارکنوں کوامریکی زندگی اورطرزمعاشرت پردستاویزی فلم ترتیب دینےکیلئےامریکابھیجا گیا۔
اس کےعلاوہ تاریخ میں پہلی بارقونصل خانےکی اردواورسندھی ویب سائٹس کااجراءکرنے کے ساتھ ساتھ قونصل خانےکےسوشل میڈیاپرانگریزی کےعلاوہ اردو،سندھی،بلوچی اورپشتو زبانوں کومتعارف کرایاجاچکاہے۔