کراچی : امریکی قونصل جنرل برائن ہیتھ نے اپنی رہائش گاہ پر پشتون صحافیوں، شعراء اور طلباء کے اعزاز میں استقبالیہ دیا، جس میں پختون شعراء کرام نے اپنا کلام پیش کیا۔
اس موقع پر گفتگو میں امریکی قونصل جنرل کاکہنا تھا کہ کراچی پختونوں کا بڑا شہر ہے اور وہ اس کی تعمیراور ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکی قونصل جنرل برائن ہیتھ نے پشتون صحافیوں،شعراء،طلبااورزندگی کےمختلف شعبوں سےتعلق رکھنےوالےافراد کواپنی رہائش گاہ پرمنعقد ہونےوالےپشتو مشاعرےاورمحفل موسیقی میں مدعو کیا۔
تقریب کےاختتام پرروایتی پشتورقص ’اَتن‘بھی پیش کیاگیا۔ اس موقع پرقونصل جنرل برائن ہیتھ نےکہاکہ پاکستانی ثقافت مختلف زبانوں اوررسم ورواج کاحسین مجموعہ ہے۔
آج کی خوبصورت محفل کےانعقاد کامقصد پشتوشاعری اورموسیقی سےمحظوظ ہوناہے پشتو مشاعرے اورمحفل موسیقی کاانعقاد پاکستان کی مختلف زبانیں بولنے والےافراد سےامریکی حکومت کےتعلق کومزید مستحکم کرنےکی کوششوں کاحصہ ہے۔
اس سےپہلےتاریخ میں پہلی بارقونصل خانےکی اردواورسندھی ویب سائٹس کااجراء کرنےکےساتھ ساتھ قونصل خانےکےسوشل میڈیا پرانگریزی کےعلاوہ اردو،سندھی،بلوچی اورپشتوزبانوں کومتعارف کرایاجاچکا ہے۔