بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

اظہر علی کی بیٹنگ کیلیے لارا نے سب کچھ چھوڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

لیجنڈری بیٹسمین برائن لارا نے ساؤتھمپٹن ٹیسٹ میں اظہر علی کی شاندار سنچری کو بہترین کپتانی اننگز قرار دے دیا۔

اظہر علی کی سنچری کی تعریف کرتے ہوئے برائن لارا نے کہا کہ میں ایسی ٹیسٹ اننگز دیکھتے ہوئے اتنا مگن ہو گیا کہ ریمورٹ ٹی وی کو ہاتھ تک نہیں لگایا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لارا نے لکھا کہ اتوار کی صبح جب میں اٹھا تو سوچا کہ ٹیسٹ، ٹی ٹوئنٹی، کریبین لیگ، گالف اور یوئیفا چیمپئن شپ دیکھوں لیکن میں نے پورا دن اظہر علی بیٹنگ دیکھنے میں گزار دیا۔

انہوں نے کہا کہ بظاہر تو پاکستان کے میچ جیتنے کے امکانات انتہائی معدوم تھے لیکن اظہر علی نے ملک کے لیے ٹیسٹ میچ بچا لیا، میں نے ایک بہتری سنچری اننگز دیکھی جو کہ ایکشن سے بھرپور تھی۔

لیجنڈ نے لکھا کہ فواد عالم اور محمد رضوان کے ساتھ انہوں نے اچھی شراکتداری قائم کی لیکن اظہر علی نے جو باری کھیلی وہ اس جدید کرکٹ کے دور میں بہترین کپتانی اننگز تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ جانتا ہوں کہ سی پی ایل میں ٹی کے رائیڈرز میچ جیت گئے لیکن میں نے ریمورٹ کو ہاتھ تک نہیں لگایا، زبردست باری کھیلی اظہر علی!

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں