ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

دلہن سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعے کا مقدمہ، ایک ملزم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

شجاع آباد : ڈکیتی اور دلہن سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعے کا مقدمہ 4نامعلوم ملزمان کیخلاف درج کرلیا اور ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر شجاع آباد کےعلاقےموچی پورہ میں ڈکیتی اوردلہن سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعے کا مقدمہ تھانہ سٹی میں 4نامعلوم ملزمان کیخلاف درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ دلہامحمد لطیف کی مدعیت میں درج کیاگیا ، جس میں بتایا گیا ڈاکوزیورات،موبائل،نقدی،3لاکھ75ہزارکاسامان لوٹ کرفرارہوئے جبکہ ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں دلہن سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے۔

پولیس کے مطابق چھاپےمارےجارہےہیں جلد ملزمان کوگرفتارکرلیا جائے گا۔

دوسری جانب پولیس نے 4نامعلوم ملزمان میں سے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے اور مدعی نےملزم کی شناخت کرلی ہے ، پولیس نے کہا ہے کہ گرفتارملزم سےمزیدتفتیش کی جارہی ہے اور دیگر3ملزمان کی گرفتاری کےلیےچھاپےمارےجارہےہیں۔

گذشتہ روز شجاع آباد کے علاقے موچی پورہ میں شادی کے گھرمیں ڈکیتی کی واردات ہوئی تھی ، جس میں 4 مسلح ڈاکوؤں نے دلہن سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور 5 تولےسونا اورسوا لاکھ نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔

اہل خانہ نے بیان میں بتایا تھا کہ 3ڈاکوپولیس کی وردی میں تھے اور 2گھنٹےتک اہل خانہ کو یرغمال بنا ئے رکھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں