بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

سجی سنوری دلہن شادی کے عین موقع پر گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

میکسیکو میں عجیب و غریب واقعہ پیش آیا، جب سنجی سنوری دلہن کو شادی کے عین موقع پر پولیس نے حراست میں لے لیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق میکسیکو میں دلہن اپنے دولہے کے ہمراہ شادی کیلئے چرچ کے باہر پہنچی ہی تھی کہ پولیس بھی پہنچ گئی اور دلہن کو حراست میں لے لیا۔

دولہے نے یہ جب یہ معاملہ دیکھا تو اپنی ہونے والی دلہن کو بچانے کے بجائے وہاں سے بھاگ کھڑا ہوا۔

- Advertisement -

رپورٹس سے معلوم ہوا ہے کہ دلہن اپنے ہونے والے دولہے کے ساتھ مل کر بھتہ لینے کی وارداتوں میں ملوث تھی، جس کے باعث پولیس نے کارروائی کی۔

دلہا اور دلہن کا میکسیکو سٹی کے قریب علاقے میں ایک بھتہ خور گروپ سے تعلق ہے، پولیس کو شک ہے کہ یہ دونوں اغواء کی واردات میں بھی ملوث ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں