تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

شادی کا منفرد کارڈ، دوست نے پڑھ کر کانوں کو ہاتھ لگا لیا، شرکت سے صاف انکار!

دنیا بھر میں شادی کی تقریب میں عزیزوں ورشتے داروں کو دعوت دینے کے لیے خصوصی کارڈ(دعوت نامہ) کی تقسیم کی روایت برقرار ہے لیکن اس مرتبہ شادی کا منفرد دعوت نامہ منظر عام پر آیا ہے۔

جی ہاں! انٹرنیٹ پر ایسا شادی کارڈ زیر بحث ہے جسے پڑھ کر ایک شہری نے اپنی دوست کی شادی میں جانے سے صاف انکار کردیا، اصل ماجرا جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔ دعوت نامے میں لکھا تھا کہ ہم تقریب کے دوران کھانے کا انتظام کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے لہذا فی مہمان 99 ڈالر ادا کریں گے۔

شہری نے بتایا کہ شادی کارڈ میں یہ بھی درج تھا کہ تقریب ایسے مقام پر ہورہی ہے جو تقریباً چار گھنٹے کی مسافت پر ہے جس کے لیے خود ہی پیٹرول اور رہائش کی غرض سے ہوٹل روم کا انتظام بھی کرنا پڑے گا۔

Indiatimes

Bride Slammed For Charging Guests $99 To Eat At Reception

دعوت نامے میں مزید لکھا تھا کہ اس شادی کی تقریب میں صرف بڑے عمر کے افراد ہی شرکت کرسکتے ہیں۔ ان مطالبات کو پڑھ کر مذکورہ شخص نے شادی میں شرکت سے صاف انکار کردیا۔

کارڈ پڑھ کر پریشان شہری کا کہنا تھا کہ اس میں ہدایت کی گئی تھی کہ تقریب میں شرکت کے موقع پر ایک ڈبہ رکھا ہوگا جس میں پیسے ڈالنے ہوں گے۔ اس انوکھے دعوت نامے پر سوشل میڈیا صارفین بھی دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -