جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

دلہن کی مبینہ ویڈیو بناتے ہوئے ہلاکت کا نیا رُخ، بچہ گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

جڑانوالہ میں نئی نویلی دلہن کی مبینہ ٹک ٹاک بناتے ہوئے ہلاکت کا معاملہ نیا رخ اختیار کر گیا۔ تھانہ صدر جڑانوالہ میں پولیس کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق نوبیاہتا دلہن 10 سالہ بھانجے کے فائر سےقتل ہوئی، دلہن فاطمہ کی 2 روز قبل عظمت نامی رشتہ دار سے شادی ہوئی تھی۔

10سالہ بھانجے ارحم کی مبینہ فائرنگ سے فاطمہ کی موت ہوئی اور مقتولہ کے والد نے اصل حقیقت کو چھپا کر 10سالہ ملزم کو بچانےکی کوشش کی۔

دلہن ویڈیو بناتے ہوئے گولی چلنے سے ہلاک

- Advertisement -

پولیس کی خفیہ تحقیقات میں تمام معاملات کھل کر سامنے آگئے۔ پولیس نے 10سالہ ملزم ارحم کو حراست میں لے کر مقدمے میں نامزد کر دیا۔

ایس پی محمد ضیاء الحق کا کہنا ہے کہ پولیس نے واقعے کے تمام شواہد اکھٹے کر لیے ہیں اور پوسٹ مارٹم رپورٹ اور دیگر معلومات کے مطابق تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں