اتوار, مئی 25, 2025
اشتہار

دلہن انتظار کرتی رہی، دولہے نے عین موقع پر بارات لانے سے انکار کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ریاست مدھیہ پریش کے شہر چھترپور میں شادی کی ایک تقریب میں اُس وقت غم کی لہر دوڑ گئی جب دولہے نے بارات لانے سے صاف انکار کر دیا۔

انڈین میڈیا کے مطابق 15 مئی کی شام گھر میں خوشی کا ماحول تھا، سب موسیقی سے لطف اندوز ہو رہے تھے، مہندی ہاتھوں پر سجائی جا رہی تھی جبکہ دلہن کی آنکھوں میں نئی زندگی کے خواب تھے۔

تقریب میں مہمانوں کی بڑی تعداد موجود تھی جبکہ دلہن سج دھج کر اسٹیج پر بیٹھی اپنے دولہے کا انتظار کر ہی تھی لیکن وہ مقررہ وقت تک نہیں آیا۔

یہ بھی پڑھیں: شادی کے چند گھنٹوں بعد دولہے کی دردناک موت

جیسے جیسے وقت گزر رہا تھا خوشی کا ماحول بے چینی اور گھبراہٹ میں بدل رہا تھا۔ لڑکی والوں نے جب دولہے میاں سے رابطہ کیا تو اس نے سامنے سے جواب دیا کہ ’ہم بارات نہیں لا رہے‘۔

دلہن کو پھر بھی کچھ امید تھی لہٰذا اس نے خود دولہے کو فون کیا تو اس نے جواب دیا کہ ’میرا کام ہوگیا ہے۔ میں بارات نہیں لاؤں گا‘۔

لڑکی کی آنکھوں میں آنسو بھر آئے جبکہ مہمان خاموشی سے جانے لگے۔ بعد میں انکشاف ہوا کہ دونوں چھ ماہ سے دوست تھے اور ان کے گھر والوں نے شادی پر رضامندی ظاہر کی تھی لیکن لڑکے نے بغیر کسی وضاحت کے بارات لانے سے انکار کیا۔

غم سے نڈھال لڑکی پولیس اسٹیشن پہنچی اور شکایت درج کروائی۔ پولیس نے تفتیش شروع کرتے ہوئے ملزم کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کروائی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں