تازہ ترین

نگراں حکومت کے دور میں پہلی مرتبہ پٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کا امکان

اسلام آباد: نگراں حکومت کے دور میں پہلی مرتبہ...

سائفر کیس چالان: چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی قصور وار قرار

اسلام آباد: سائفر کیس میں ایف آئی اے نے...

مستونگ واقعے پر بلوچستان میں 3 روزہ سوگ

کوئٹہ: مستونگ واقعے میں‌ شہریوں‌ کی بڑی تعداد میں‌...

مستونگ خودکش حملہ : جاں بحق افراد کی تعداد 55 ہوگئی

کوئٹہ : مستونگ میں عید میلاد النبی ﷺ کے...

دلہن گاڑی چلا کر شادی ہال پہنچ گئی، ویڈیو وائرل

بھارت میں شادی کے دن کی مضحکہ خیز لمحات کی ویڈیو اکثر و بیشتر سوشل میڈیا پر وائرل ہوجاتی ہیں جسے دیکھ کر صارفین دنگ رہ جاتے ہیں۔

ایسی ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں عروسی لباس پہنے دلہن گاڑی چلاتے اور جھومتے ہوئے شادی ہال پہنچ گئی۔

مذکورہ ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اور کیپشن لکھا گیا کہ ’دلہن کو جب شادی کے مقام تک پہنچنے کا انتظار نہ ہورہا ہو تو سب کچھ ہاتھ میں لیے خود پہنچ جائے۔‘

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن گاڑی چلا رہی ہے اور اس کے بیک گراؤنڈ میں مشہور بھارتی فلم ’ویوا‘ کا گانا ’ملن کی جلدی ہے، ٹرین کی دھیمی ہے رفتار‘ چل رہا ہے۔

دلہن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’بہت ہی خوبصورت ویڈیو ہے۔‘ دیگر صارفین نے بھی ویڈیو پر ہنسنے والی ایموجی بنائی۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دلہن گاڑی چلا کر خود سسرال پہنچ گئی تھی اور دلہا ساتھ والی نشست پر بیٹھا ہوا تھا۔

Comments

- Advertisement -