بھارت میں دولہا انتظار کرتا رہ گیا اور دلہن بیوٹی پارلر سے عاشق کے ساتھ بھاگ گئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اترپردیش کے شہر میرٹھ میں دلہن شادی کے لیے تیار ہونے بیوٹی پارلر گئی لیکن مبینہ طور پر تقریب سے چند گھنٹے قبل عاشق کے ساتھ فرار ہوگئی۔
شادی کی تیاریاں جاری تھیں منڈپ سجا ہوا تھا اور مہمانوں کی آمد متوقع تھی۔
اس دوران دلہن ایک رشتے دار کے ساتھ بیوٹی پارلر گئی جس کے بعد وہ واپس نہ آئی اور عاشق کے ساتھ بھاگ گئی۔
اہلخانہ نے شرمندگی سے بچنے کے لیے دولہا کے گھر والوں کو بتایا کہ وہ پارنر جاتے ہوئے کار حادثے میں مر گئی، صدمے سے دولہار بیمار ہوگیا جب گھر والے دلہن کے گھر پہنچے تو حقیقت سامنے آئی۔
دلہن کے والد نے پولیس میں شکایت درج کروائی اور دو نوجوانوں پر بیٹی کے اغوا کا مقدمہ درج کروایا۔
مقدمے کے متن کے مطابق دونوں نوجوان دوپہر کو دلہن کو ساتھ لے گئے، ملزم منشیات کا عادی ہے اور لڑکی کو ورغلا کر لے گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لاپتا دلہن اور دونوں نوجوانوں کو تلاش کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔