رخصتی کے وقت سسرال جاتے ہوئے اغوا کاروں نے دلہن کو اغوا کر لیا جب کہ دولہا کو زبردستی کار سے اتار کر تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔
شادی کسی بھی جوڑے کی زندگی کا یادگار دن ہوتا ہے۔ دلہن نئی زندگی کے آغاز کا خواب آنکھوں میں سجائے پیا کے گھر سدھارتی ہے لیکن ایک دلہن کو رخصتی کے بعد سسرال پہنچنے سے قبل ہی اغوا کر لیا گیا جب کہ ملزمان نے اس کے دولہا کو گاڑی سے اتار کر تشدد کا نشانہ بنایا۔
یہ واقعہ بھارت میں پیش آیا جہاں سارن ضلع میں شادی کے بعد دولہا اپنی دلہن کو رخصت کرا کے اپنے آبائی گھر آسام لے جا رہا تھا تاہم راستے میں چار افراد نے کار روک کر دلہن کو اغوا کر لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ملزمان نے پہلے دولہا کا تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر دلہن کو زبردستی کار سے اتار کر اپنی گاڑی میں بٹھا کر فرار ہو گئے۔
سسرال جاتے ہوئے دلہن کا اغوا: دراصل جب دلہن دولہا کے ساتھ کار میں اپنے سسرال جا رہی تھی، یہ واقعہ کل (پیر کو) منوپلی علاقے میں پیش آیا۔ تاہم پولیس نے 6 گھنٹے کی محنت کے بعد دلہن کو بازیاب کرالیا۔
واقعہ کے بعد دولہا اور اس کے رشتہ دار فوری طور پر سہجیت پور تھانہ پہنچے اور واقعے کی رپورٹ درج کرائی جس کے بعد پولیس نے ابتدائی طور پر دولہا کی کار کے ڈرائیور سمیت دو لوگوں کو حراست میں لے کر تفتیش کی اور ان سے تحقیقات کے بعد دلہن کو قریبی علاقے سے بازیاب کرا لیا۔
دولہا کے مطالبے پر لڑکی والوں نے باراتیوں کو یرغمال بنا لیا!