بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

بیوٹی پارلرمیں تیارہونےکےلیےآنے والی دلہن کوقتل کردیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : چکری روڈ پرنامعلوم افراد نے بیوٹی پارلرکے باہر فائرنگ کر کے تیار ہونے کے لئے آئے والی دلہن کو قتل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی مصروف شاہراہ پر واقع بیوٹی پارلر میں اپنی شادی کے لیے تیار ہونے کے لیے آنے والی 22 سالہ دلہن کو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے شدید زخمی کردیا اور باآسانی فرارہوگئے۔

ذرائع کے مطابق صادق آباد کی رہائشی 22 سالہ آمنہ کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تا ہم خون زیادہ بہہ جانے کے باعث وہ جانبر نہ ہوسکی اورراستے میں ہی دم توڑ گئی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ آمنہ کو رشتے کے تنازع پر قتل کیا گیا ہے مقتولہ کی آج رات کو بارات آنے والی تھی اور وہ شادی کی تقریب کیلئے پارلر میں تیار ہونے آئی تھی جہاں نامعلوم ملزمان نے اس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گئی۔

جائے حادثے پر موجود لوگوں کا کہنا ہے کہ نا معلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کے فوری بعد پولیس کو اطلاع دے دی گئی تھی تا ہم پولیس روایتی سستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تا خیر سے پہنچی جس کے باعث ملزمان با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں