شادی کے دن خوبصورت نظر آنے کے لیے دلہنوں کی جانب سے مختلف جتن کیے جاتے ہیں تاکہ وہ اپنی شادی کے دن کو یادگار بناسکیں۔
کچھ دلہنیں شادی سے قبل ڈائٹنگ شروع کردیتی ہیں اور اس دوران ان کے لیے اپنی پسندیدہ کھانے پینے چیزوں سے دور رہنا آسان نہیں ہوتا لیکن وہ پھر بھی ڈائٹنگ کا عمل جاری رکھتی ہیں تاکہ اپنا وزن کم کرسکیں اور خوبصورت نظر آئیں۔
بھارت میں شادی کی ایک ایسی ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن شادی سے قبل کی جانے والی ڈائٹنگ سے متعلق بتارہی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن بیوٹی پارلر میں تیار ہورہی ہے اس دوران اس نے اپنی روداد سناتے ہوئے بتایا کہ کس طرح اس نے شادی سے پہلے اپنا وزن کم کرنے کے لیے ڈائٹنگ شروع کی تھی اور اسی وجہ سے وہ اپنا پسندیدہ کھانا نہیں کھا سکتی تھی۔
دلہن کا کہنا تھا کہ میں نے کھانا چھوڑ رکھا ہے، پانچ کلو وزن کم کیا ہے، ڈائٹنگ کی وجہ سے میں نے کچھ نہیں کھایا، صبح کا ناشتہ بھی نہیں کیا، چائے تک نہیں پی ہے۔
دلہن نے مزید کہا کہ اب میں شادی کے دن خوب کھانے والی ہوں۔
View this post on Instagram
ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں ایک صارف نے لکھا کہ وہ بغیر کھائے ہی خوش ہیں، ایک اور خاتون صارف کا کہنا تھا کہ پتا نہیں میری شادی پر کیا ہونے والا ہے؟ ایک تیسرے صارف نے خاتون کی حوصلہ افزائی کی۔