راولپنڈی : دلہن شادی کے 5 دن بعد ہی نقدی،زیورات اورملبوسات لے کر فرار ہوگئی، دلہے نے دلہن کیخلاف مقدمہ درج کرادیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے تھانہ نصیرآباد کی حدود نیازی ٹاؤن میں دلہن نے واردات کی اور شادی کے 5 دن بعدہی نقدی،زیورات اورملبوسات لے کر فرار ہوگئی۔
دلہے حسن کی مدعیت میں بیوی کیخلاف تھانہ نصیرآبادمیں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، متن میں کہا گیا کہ ایک لاکھ 20ہزار مالیت کے کپڑے، ڈھائی لاکھ نقدی اور 3 تولےزیورات دیے۔
مدعی مقدمے کا کہنا تھا کہ شادی کے 5 دن بعد خاتون نےوالدسےملنے کیلئےکہا، جس شخص نےشادی کرائی اس کے ہمراہ نیازی ٹاؤن پہنچے، سسر نےہوٹل پربٹھایا اور راجہ بازار سے کپڑے تبدیلی کے بہانے لڑکی کولےگیا۔
دلہے نے بتایا کہ لڑکی نے ایک لاکھ نقدی بھی لیے اور کچھ دیربعددونوں کے نمبرز بند تھے۔