دلہن کے شادی سے انکار کرنے پر دولہے نے اسی تاریخ پر دوسری لڑکی سے شادی کرلی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 28 سالہ خاتون نے شادی دولہے کے غیر معمولی رویے کی وجہ سے منسوخ کردی بعدازاں دولہے نے دوسری لڑکی سے اسی تاریخ پر شادی کرلی جو اصل میں ان کی شادی کے لیے مقرر تھی۔
دلہن نے ریڈٹ پر اسٹوری شیئر کی اور بتایا کہ میں نے ان سے دو بار فون پر بات کی اور پھر پہلی بار ملاقات ہوئی اور آخرکار ہم نے ہاں کہہ دی، پہلی ملاقات اچھی تھی لڑکے نے اچھے سے بات کی اور وہ اچھے انسان تھے پھر ہم نے آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا اور اگلے دن منگنی کی تقریب ہوئی۔
خاتون کے مطابق اس نے بعد انہوں نے مجھ سے کبھی بات نہیں کی۔
ہم نے مشکل سے 15 منٹ فون پر بات کی اور پھر اگلے دن دوبارہ فون کیا اور 20 منٹ گفتگو ہوئی پھر آہستہ آہستہ میں نے اس سے کچھ باتیں کرنا شروع کیں، وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مجھے احساس ہوا کہ وہ بات کرنا نہیں جانتا، مجھے یہ بھی نہیں معلوم کہ کیا بات کرنی ہے لیکن پھر بھی ان سے بات کررہی تھی۔۔
دلہن نے بتایا کہ میں نے ہاسٹل کی کہانیاں سنائیں اور بتایا کہ سارا دن کیا کیا پھر اپنے دوستوں کے بارے میں بات کی لیکن میں نے محسوس کیا کہ صرف میں ہی بول رہی ہوں اور وہ صرف میرے سوال کا جواب دیتا ہے اور جب بھی اس کے خاندان کے بارے میں پوچھا تو اس نے کبھی کچھ نہیں بتایا جو عجیب تھا۔
خاتون کے مطابق اس نے اپنی والدہ کی وجہ سے میرے لباس پر سوال کیا اور اصرار کیا کہ شادی کے بعد تعلیم حاصل کرنا چھوڑ دے گی۔
اس کے علاوہ وہ میری سالگرہ پر ایک سادہ سا تحفہ بھی نہیں لایا اور اس کے خاندان نے روایتی سوٹ کے بجائے جینز پہننے پر طعنہ بھی دیا۔
دلہن کے مطابق میں نے گھر والوں کو اعتماد میں لے کر اس رشتے کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا اور منگنی ختم کردی اور کہا کہ وہ اب جبری رشتے کا حصہ نہیں بن سکتی۔
انہوں نے کہا کہ بعد میں حیران رہ گئی کہ اس نے ایک اور عورت سے شادی کرلی اور اسی تاریخ پر جس پر ہماری شادی طے پائی تھی۔