پیر, اپریل 7, 2025
اشتہار

شادی سے چند روز قبل منگیتر کیساتھ پکنک پر جانے والی لڑکی کی موت

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں شادی سے چند روز قبل منگیتر کے ساتھ پکنک پر جانے والی لڑکی موت کے منہ میں چلی گئی۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 24 سالہ پرینکا سیلز مینیجر کی نوکری کرتی تھی جو بدھ کے روز اپنے ہونے والے شوہر نکھل کے ساتھ فن اینڈ فوڈ ولیج پارک پکنک منانے گئی۔

جوڑا واٹر رائیڈز سے لطف اندوز ہو رہا اور پھر انہوں نے جھولوں کا رُخ کیا۔

پولیس حکام کے مطابق رولر کوسٹر کی سواری کے دوران جب جھولا اونچائی پر پہنچا تو اس کا اسٹینڈ ٹوٹ گیا اور پرینکا نیچے آ گری۔

یہ منظر دیکھ کر نکھل و دیگر لوگوں کے ہوش اڑ گئے۔ پرینکا کو شدید زخمی حالت میں فوراً قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: شادی کی 25ویں سالگرہ پر بیوی کیساتھ رقص کرنے والے شوہر کی موت

نکھل نے فوراً پرینکا کے گھر والوں اور پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے لڑکی کے منگیتر کے بیان کی بنیاد پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

پرینکا کے بھائی موہت نے پارک کی جانب سے لاپرواہی کا الزام لگایا، انہوں نے دعویٰ کیا کہ حفاظتی اقدامات ناکافی تھے اور اس کی بہن کو بہت دیر بعد اسپتال منتقل کیا گیا۔

موہت نے کہا کہ پرینکا کے گرنے کے بعد انہیں دیر سے اسپتال لے جایا گیا جس کی وجہ سے وہ جان کی بازی ہار گئی، اس واقعے کے بعد پارک کے ایک حصے کو بشمول رولر کوسٹر کو مرمت کیلیے بند کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر پارک میں جھولوں کو مرمت کی ضرورت تھی تو انہیں کیوں کھولا گیا؟ ایسی صورتحال میں پارک انتظامیہ لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں۔

پرینکا اور نکھل کی منگنی فروری 2025 میں ہوئی تھی اور چند روز بعد ان کی شادی ہونی تھی۔ پولیس حکام نے بتایا کہ معاملے کی تفتیش جاری ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں