جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

خلیجی ریاست، جہاں شادی کا خرچہ صرف 10 درہم

اشتہار

حیرت انگیز

ابو ظہبی : اماراتی حکام نے متحدہ عرب امارات میں جہیز کی لاگت کو 20 ہزار درہم تک محدود کردیا تاکہ نوجوان بغیر مالی مشکلات شادی کرسکیں۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے حکام نے نوجوانوں کی معاونت کےلیے شادی میں ہونے والے اخراجات سے متعلق اہم فیصلہ کیا ہے جس کے بعد شادی کےلیے اماراتی شہریوں کو قرض لینے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔

اماراتی ریاست راس الخیمہ میں شادی کی تقریبات کو خواتین سے مخصوص کردیا گیا ہے اور جہیز کی مد میں محض 10 درہم خرچ آتا ہے، راس الخیمہ کے بیشتر خاندانوں نے شادیوں میں شاہانہ اخراجات کو کم کردیا ہے۔

- Advertisement -

مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات قانونی طور پر جہیز کی مد میں 20 ہزار درہم تک رقم خرچ کی جاسکتی ہے جبکہ خاوند اور اہلیہ میں علیحدگی کے بعد 30 ہزار درہم تک رقم دی جاسکتی ہے۔

اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ حکومت نے نوجوانوں کی معاونت کےلیے مذکورہ اقدامات اٹھائے ہیں تاکہ انہیں شادی کےلیے قرض لینے کی ضرورت پیش نہ آئے۔

اماراتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ماضی میں صرف جہیز کے لیے ڈیڑھ لاکھ درہم درکار ہوتے تھے تاہم جہیز سے متعلق قانون نافذ ہونے کے بعد جہیز کی مد میں خطیر رقم خرچ کرنے میں کمی آئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں