تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

ٹرمپ اور ہیری کا مستقبل کیا ہوگا؟ کرونا کی پیشگوئی کرنے والی نجومی کا بڑا دعویٰ

لندن : جان لیوا کرونا وائرس سے متعلق پیشگوئی کرنے والی علم نجوم کی ماہر برطانوی خاتون نے اگلے چھ میں رونما ہونے والے واقعات و حالات بتادئیے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ سے تعلق رکھنے والی ماہر علم نجوم جیسیکا نے ستاروں کا حال چال دیکھ کر فروری 2019 میں دنیا کو کرونا وبا سے متعلق آگاہ کیا تھا۔

برطانوی خاتون کو اپنے دعویٰ پر اس قدر یقین تھا کہ انہوں نے کرونا وبا پھیلنے سے کئی ماہ قبل اس سے نمٹنے کی تیاری شروع کردی تھی اور لندن سے آسٹریلوی ریاست تسمانیہ منتقل ہوگئی تھی جہاں وہ اپنے دو کتوں اور ایک مرغی کے ہمراہ زندگی گزار رہی ہیں۔

ماہر نجوم جیسیکانے کہا کہ میں نے فروری 2019 میں لوگوں کو آگاہ کردیا تھا کہ کچھ ماہ بعد کرونا وبا دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے گی اور  10 جنوری 2020 کو کرونا کی وجہ سے پہلی موت ہوگی لیکن کسی نے میری بات پر یقین نہیں کیا۔

اب جیسیکا آئندہ چھ ماہ کے حالات و واقعات سے متعلق پیشگوئی کی ہے جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور برطانوی شاہی خاندان کے چشم و چراغ شہزادہ ہیری و ولیم کے مستقبل سے متعلق بھی بتایا ہے۔

برطانوی خاتون کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس دنیا کے نظام میں خلل ڈالے گا اور ختم بھی نہیں ہوگا اسی لیے ہمیں اسی ساتھ رہنا اور زندگی گزرنا سیکھنا ہوگا البتہ کرسمس تک حالات کچھ بہتر ہوگیں۔

ماہر علم نجوم نے امریکا میں نومبر میں ہونے والے انتخابات سے متعلق کہا کہ امکان ہے کہ صدراتی الیکشن کو ملتوی کردیا جائے اور ان انتخابات میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نہیں بنے گیئں جو ٹرمپ کے لیے اچھی خبر نہیں ہے۔

جیسیکا نے برطانوی شاہی خاندان کے شہزادہ ہیری اور ولیم سے متعلق کہ دونوں شہزادوں کا آپس میں ملنے کا کوئی امکان نہیں ہے ، لیکن ہاں شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل چاکلیٹ، کافی اور گوشت کے کاروبار میں سرمایہ کرسکتے ہیں اور وہ  ایک اچھے تاجر ثابت ہوں گے۔

Comments

- Advertisement -