تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

امریکا کے بعد برطانیہ میں 7 ہفتے کا بچہ بول پڑا

لندن: امریکا کے بعد برطانیہ میں بھی 7 ہفتے کا بچہ بول پڑا جس کی ویڈیو نے ماں سمیت سب کو حیران کردیا۔

دی مرر کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں 7 ہفتے کے بچے کی والدہ اس ساتھ کھیل رہی تھیں اس موقع پر والدہ نے کہا ’ہیلو‘ بچے نے بھی وہی الفاظ دہرا کر والدہ کو حیران کردیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچہ ’ہیلو‘ کہہ کر والدہ کے الفاظ دہرا رہا ہے، بچے کی والدہ 37 سالہ کیرولین اور والد 36 سالہ نک کا کہنا ہے کہ ہمیں یقین نہیں آیا جب چارلی جون ٹیلر (بچے) نے ہیلو بولا۔

مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، چارلی کچھ بار ہیلو کہہ رہا تھا اور ہم نے ابھی اسے کیمرے میں محفوظ کرنے کا فیصلہ کیا کیونکہ ہمیں یقین نہیں آیا تھا کہ وہ واقعی بات کررہا ہے۔

ہوشیار چارلی کیروین اور نک کا دوسرا بچہ ہے، بیٹی لوٹی کی عمر دو سال ہے اور وہ صرف چھ ماہ کی عمر میں اپنے پہلے الفاظ بولی تھی۔

واضح رہے کہ عام طور پر بچے دس سے 14 ماہ کی عمر کے درمیان اپنا پہلا لفظ بولتے ہیں لہٰذا کیرولین اور نک اپنے ہاتھوں میں بچوں کی چھوٹی چھوٹی صلاحیتوں پر پرجوش ہیں۔

Comments

- Advertisement -