لندن : نفرت آمیز تقاریر کرنے پر انتہائی دائیں بازو کی برطانوی تنظیم کے رہنما پال گولڈنگ اورجیڈا فرینسن پرفرد جرم عائد کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نےنفرت آمیز تقاریر کرنے پرانتہائی دائیں بازو کی تنظیم بریٹن فرسٹ کے رہنما پال گولڈنگ اورجیڈا فرینسن پرفرد جرم عائد کردی۔
بریٹن فرسٹ کے رہنما پال گولڈنگ پررواں برس 6 اگست کو شمالی آئرلینڈ میں دہشت گردی کے خلاف نکالی جانے والی ریلی میں نفرت آمیز تقریرکرنے پرفرد جرم عائد کی گئی۔
دوسری جانب عدالت نے بریٹن فرسٹ نامی تنظیم کی رہنما جیڈا فرینسن پر 13 دسمبرکو شمالی آئرلینڈ کے دارالحکومت بیلفاسٹ میں کی جانے والی نفرت آمیز تقریر کرنے کے الزام میں فرد جرم عائد کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ جیڈا فرینسن آج بیلفاسٹ مجسٹریٹ کورٹ میں پیش ہوں گی جبکہ پال گولڈنگ اسی کورٹ میں 10 جنوری کو پیش ہوں گے۔
تھریسا مےمجھ پر نہیں، برطانیہ میں دہشت گردی پرتوجہ دیں‘ ڈونلڈٹرمپ
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ دائیں بازو کی برطانوی تنظیم بریٹن فرسٹ کی رہنما جیڈا فرینسن کی جانب سے مسلمانوں کے بارے میں تین اشتعال انگیز ویڈیوز ٹویٹ کی تھیں جسے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ری ٹویٹ کیا تھا۔
واضح رہے کہ برطانوی تنظیم بریٹن فرسٹ کو انتہائی دائیں بازو کی جماعت برٹش نیشنل پارٹی کے ایک سابق رکن نے 2011 میں بنایا تھا۔