جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

لاک ڈاؤن، گھر سے نکلنے کیلیے میسج کرنا ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

کورونا کی نئی لہر پر یونان کے وزیراعظم میچوتا کی نے پورے ملک میں لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران گھر سے نکلنے سے پہلے میسج کرنا ہوگا اور وجہ بتانی ہوگی جب کہ ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔

ماسک نہ لگانے پر 150 یورو جرمانہ ہوگا۔کورونا پابندیوں کی خلاف ورزی پر بھی جرمانے کیے جائیں گے۔

- Advertisement -

وزیراعظم میچوتا نے اعلان کیا کہ کورونا کے اچانک بڑھتے کیسز کو مدنظر رکھتے ہوئے لاک ڈاؤن ناگزیر ہے، ہفتہ کی صبح 6 بجے سے لاک ڈاؤن کا نفاذ ہو گیا جو تین ہفتوں تک جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ دوسرا لاک ڈاؤن پہلے عائد کیے گئے لاک ڈاؤن سے مختلف ہے جس میں پرائمری اسکولز کھلے رہیں گے۔

وزیراعظم نے عوام کو حوصلہ دلایا کہ ملکی معیشت مضبوط ہے اس لیے لوگوں کو لاک ڈاؤن کے اثرات سے بچائیں گے اور ریلیف فراہم کریں گے۔

دوسری جانب برطانیہ میں کورونا کے سبب آج سے دوسرے لاک ڈاؤن کا آغاز ہو گیا ہے۔لاک ڈاؤن سے ایک دن قبل لندن کے ریسٹورنٹس میں شہریوں کا رش رہا۔

British Parliament Approves Second National COVID-19 Lockdown | Voice of  America - English

ادھر اٹلی کےمختلف علاقوں میں بھی ایک ماہ کیلیے رات کا کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے جب کہ پولینڈ میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مزید پابندیوں کا عندیہ دیا گیا ہے۔

Britain unlikely to lift coronavirus lockdown until end of May: government  expert - The Economic Times

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں