جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

برطانوی شہریوں کو شدید گرمی کے باعث چپس کی قلت کا سامنا

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : برطانیہ میں گرمی کے باعث ملک میں آلو کی فصل میں قلت واقع ہوئی ہے، جس کے باعث چپس بنانے والی کمپنیوں کو پروڈکشن میں کمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں گرمی کی حالیہ لہر کے باعث ملک میں آلو کی فصل میں کمی واقع ہونے لگی ہے، جس کی وجہ سے ملک میں آلو کی چپس بنانے والی کمپنیوں کو سپلائی میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں گرمی کا درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر چلا گیا ہے اور زیادہ درجہ حرارت میں آلو کی فصل متاثر ہونے لگتی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں آلو کے چپس بنانے والی کمپنی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ملک میں آلو کی قلت کے باعث مارکیٹس میں چپس کی فراہمی پر اثر پڑے گا، جو کمپنیوں کے لیے بہت نقصان دہ ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے برطانیہ میں آلو کی فصل لگانے والے ایک کسان کا کہنا تھا کہ رواں برس فصلوں کے حوالے بہت زیادہ جدوجہد کی گئی ہے، تاہم ملک میں پڑنے والی گرمی کی وجہ سے کسانوں کو آلو سمیت کئی سبزیوں کی فصل میں کمی کا سامنا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ چپس بنانے والی ایک کمپنی نے خبردار کیا ہے کہ آلو کی فصل میں کمی کے باعث چھوٹے اداورں کی سپلائی اور پروڈکشن پر بے حد اثر پڑے گا، کیوں کہ کمپنیاں چپس بنانے کے لیے برطانیہ کے آلو پر دارومدار تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ چپس بنانے والی بڑی کمپنیوں کی پروڈکشن پر بھی آلو کی قلت کے باعث اثر پڑے گا، کیوں کہ برطانیہ کے 88 مختلف فارم جہاں سے آلو کی فصل ہوتی تھی رواں برس نہیں ہورہی، لیکن اس بات کا اظہار نہیں کیا گیا کہ وہ دیگر ممالک سے آلو خریدتے ہیں یا نہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ممکن ہے کہ برطانیہ میں آلو کی فصل متاثر ہونے کے باعث چپس بنانے والی کمپنیاں دیگر ممالک میں اپنی پروڈکشن جاری رکھیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں